اسلام آباد ہائیکورٹ کا کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تنازع کا باعث بننے والی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی آئندہ سماعت 29 مارچ تک روک دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اور اسحاق خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے کہا کہ پانچ یونین کونسلز کراچی ویسٹ اور ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے، 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 6 یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونا ہے۔ اگرآج گنتی ہو جاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہو جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 29 اپریل کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ کی بجائے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن کیا قابل سماعت ہے؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی 29 مارچ کو دلائل طلب کر لیے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 6 یونین کونسلز کے 17 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔