سیاستدانوں کے ووٹ کی اس طرح خرید و فروخت نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، وزیر اعظم

0
53

سیاستدانوں کے ووٹ کی اس طرح خرید و فروخت نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا، وزیر اعظم

باغی ٹی وی : وزیرا عظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ جس ویڈیو میں سیاستدان ووٹ خریدتے اور بیچتے نظر آتے ہیں اس شرم ناک انداز سے قوم کے اخلاق کا جنازہ نکل گیا ہے .

وزیرا اعظم کا کہنا تھا کہ ان ہی اشرافیہ کے منی لانڈرنگ ہارس ٹریڈنگ اورکرپشن کے لا متناہی دائرے نے قوم کو آج اس حالت میں لا کھڑا کیا ہے . یہ رزیل اورگھٹیا پن ہمارے اشرافیہ کے کردار کی عکاسی کرتا ہے جس کے ہاتھ میں قوم کا زمام کار ہے


ادھر سینٹ انتخابات میں پیسے لینے کی ویڈیو کے معاملے پر وزیر قانون سلطان محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عہدہ واپس لینے کا حکم دیا تھا

سلطان محمد کی جانب سے دیئے گئے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر ایک ویڈیو چلی جس میں میرا نام آیا ہے۔ ان الزامات کے بعد استعفیٰ دینا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔

انہوں نے استعفے کے متن میں لکھا کہ میں فوری طور پر خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ وزیراعظم عمران کے ویژن اور ان کی ٹیم کے ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے کام کرنا فخر محسوس کرتا ہوں۔ مھجے امید ہے کہ مجھ پر لگے الزامات کو صاف کرنے میں سرخرو ہونگا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو اس بارے میں احکامات دے دیے ہیں۔ شہباز گل کے مطابق 2018 کے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کرنے والے معاملے کی تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

Leave a reply