8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

چاہتے ہیں امیر اور غریب کے لئے صحت کی ایک جیسی سہولیات ہوں،آصفہ بھٹو
0
290
aseefa

لاہور:آصفہ بھٹو نے پی پی 160 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی کو مفت علاج ملنا چاہییے،ہم نے ہسپتال بناٰئے ہیں،پیپلز پارٹی صرف غریبوں کا سوچتی ہے،پورے ملک سے لوگ سندھ میں علاج کروا رہے ہیں،
لوگوں کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں،سندھ میں غریبوں کے لیے سیلاب متاثرین کے لیے گھر بن رہے ہیں،صرف پیپلز پارٹی لوگوں کو گھر دیتی ہے،صرف پیپلز پارٹی آپکی روٹی روزی کا سوچتی ہے،ہم آپکی تنخواہ دگنی کریں گے،دوسرے لوگ صرف نعروں کی سیاست کر رہے ہیں،8 فروری کو تیر پر نشان لگا کر بلاول بھٹو کو موقع دیں،جب ہم مل کر کام کریں گے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی ہم مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،الیکشن والے دن بلاول کو ووٹ دیں ،اور اس کو کامیاب بنائیں،چاہتے ہیں امیر اور غریب کے لئے صحت کی ایک جیسی سہولیات ہوں، بلاول بھٹو زرداری کے دس نکاتی ایجنڈہ میں تمام مسائل کا حل موجود ہے،

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی این اے 127 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ٹاؤن شپ آمدہوئی ہے،آصفہ بھٹو زرداری کا مثالی استقبال، دخترِ شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہریوں میں گھل مل گئیں،اس موقع پر آصفہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری ووٹ کی طاقت سے آپ لوگوں نے چئیرمین پی پی پی کو وزیر اعظم بنانا ہے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ کام کیا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے فرسٹ ویمن بینک، خواتین کے پولیس اسٹیشن اور دیگر ادارے بنائے،صدر آصف علی زرداری نے بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے خواتین کو خود مختار بنایا، نوجوان 8 فروری گھروں سے خاندان سمیت نکل کر تیر پر مہر ثبت کریں، نوجوان قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، دیگر جماعتیں امیر کو امیر جبکہ غریب کو مزید غریب کرنے کا پروگرام لے کر سامنے آئی ہیں،جب جب پی پی پی اقتدار میں آئی، محنت کشوں نے سکھ کا سانس لیا،

آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ این اے 127 کے عوام 8 فروری کو یقینی طور پر ایک بہتر مستقبل کے لیے تیر پر مہر لگائیں گے، آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ ثمینہ خالد گھرکی، پی پی 162 کے پارٹی امیدوار منظر عباس کھوکھر، اسلم گِل، شہلا رضا، آمنہ نعمان ،شبانہ واثق ، فہیم ٹھاکر ودیگر موجود تھے،بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ نعمان علی قاسم، صائمہ شاہد تسنیم چوہدری، نرگس فیض ، شیج عرفان، سونیا خان، امجد ایڈوکیٹ، سعید فہیم ٹھاکر ودیگر بھی موجود تھے

 آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

آصفہ زرداری الیکشن 2024 میں خود الیکشن نہیں لڑ رہی تا ہم وہ امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گی، آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ الیکشن لڑیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا،تاہم ایسا نہ ہو سکا

آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Leave a reply