مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی چودھری منور انجم کی میڈیا سے خصوصی گفتگو

اپنی گفتگو میں چوہدری منور انجم نے کہا کہ جمہوریت کی آزادی کیلیئے پنجاب بھرپور کردار ادا کریگا، ووٹ پر ڈاکہ سب سے ذیادہ پنجاب پر پڑتا ہے ، عمران خان سے این آر او نہیں استعفے مانگتے ہیں،
سلیکٹڈ کو اب گھر نہیں جیل جانا ہے ،

جبکہ دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ درمیانی راستہ نکلے تاہم اگر اپوزیشن استعفے دینا چاہتی ہے تو شوق سے دے،

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق وزارت داخلہ نے بہتری کی ہے اور مزید کرے گی ،شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی کل ملاقات ہوئی ہے اور بلاول نے استعفوں کا ایٹم بم چلانے کی دھمکی دے دی ہے لیکن مجھے یقین ہے وہ پھلجھڑی ہوگی کیونکہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ہمیشہ جمہوری عمل کو سپورٹ کیا۔ تاہم کچھ لوگ انتہائی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ جمہوریت بند گلی میں داخل ہوجائے اور خدانخواستہ جمہوریت کو کوئی خطرات لاحق ہوجائیں۔

Shares: