خانیوال.میڈیا کو بیلٹ پیپر دکھا کر امیدوار نے اپنا ہی ووٹ ضائع کر دیا

0
48

خانیوال.میڈیا کو بیلٹ پیپر دکھا کر امیدوار نے اپنا ہی ووٹ ضائع کر دیا
خانیوال ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد میڈیا کو دکھانے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع ہوگیا،

ڈی ایس پی خانیوال مہر وسیم اور پیپلز پارٹی امیدوار میر واثق کے مابین تلخ کلامی ہوئی ہے، خانیوال,پولیس نے میر واثق کے گارڑ کو گرفتار کر لیا،پولیس ترجمان کے مطابق میر واثق کا سیکورٹی گارڈ پولنگ اسٹیشن کے اندر بندوق لیکر گیا

دوسری جانب حلقہ پی پی 206 چک نمبر 81،82 کے علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا یے اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر حلقہ تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک ہزار250 ووٹ دوسرے حلقے میں ڈال دیئے گئے ہیں ،ہم ہر بار الیکشن میں حلقہ پی پی 206 میں ووٹ ڈالتے ہیں

پنجاب کے حلقہ پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کا دنگل آج 16 دسمبر کو ہورہا ہے، یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، اس حلقے سے 2018 کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگی امید وار ہیں ،2018 میں ن لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی امید وار ہیں پیپلز پارٹی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں ،حافظ سعد رضوی نے بھی خانیوال کا دورہ کیا تھا اور انتخابی جلسے سے خطاب کیا تھا

انتخابی عمل کوشفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے الیکشن کمشن نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں پریذائیڈنگ آفیسر ریٹرننگ آفیسر سے پولنگ بیگ وصول کرے گا پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے اہلکاران پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے اور انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے حلقے میں قائم تمام 183 پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور پاکستان رینجرز لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔

Leave a reply