ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ وزیر اعلی

اوپن بیلٹ آرڈیننس کی مخالفت نے ڈی ایم کی تاجرانہ ذہنیت قوم پر آشکار کردی،فردوس عاشق  
 ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی
لاہور07 فروری:……عوام کے مسترد کردہ کرپٹ سیاسی عناصر انفرادی طور پر بھی ناکام تھے اب نام نہاد پی ڈی ایم میں اجتماعی طور پر بھی ناکام ہی رہیں گے۔ اوپن بیلٹ آرڈیننس کی مخالفت کر کے سینیٹ الیکشن میں PDM نے اپنی تاجرانہ ذہنیت قوم پر آشکار کر دی ہے اور اب پاکستانیوں کے سامنے ان کا ذاتی مفاد کا ایجنڈہ مکمل طور پر ایکسپوز ہو جائے گا۔ ووٹوں کی منڈی لگانے والوں کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جنوری میں گھر بھیجنے کی بھڑکیں مارنے والی جعلی راجکماری خواب میں بھی عمران خان کے نام سے ہڑ بڑانے لگتی ہے۔ عمران خان ناصرف حکومتی آئینی مدت پوری کرینگے بلکہ عوامی اعتماد کے ساتھ 2023 میں بھی وزیراعظم منتخب ہوکر مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ بھر میں یکساں ترقی کے کیلئے پرعزم ہیں اور حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ بزدار حکومت نے راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لئے 15ارب روپے کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ راجن پور میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی جبکہ ترقیاتی پیکیج میں گرلز ڈگری کالج روجھان، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر، فاضل پور اور کوٹ مٹھن میں ریسکیو 1122 سنٹر، داجل اور فاضل پور کے رورل ہیلتھ سنٹرز کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 300ملین روپے لاگت سے 34ویٹرنری کلینکس،400 ملین سے سیوریج، ڈرینج سسٹم کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا جبکہ تحصیل کمپلیکس روجھان کیلئے 80ملین، 16ملین لاگت کے جنرل بس سٹینڈ، 88ملین کی لاگت کے لائیوسٹاک سروسز ٹریننگ سنٹر فاضل پور،رکھ عظمت والا جام پور کے لئے کنٹینر کلینک بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، جام پور سے کشمور 2 رویہ سڑک، دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت مورنج ڈیم کی تعمیر اور دیگر کئی اہم منصوبے راجن پور کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور کو سابقہ حکومتوں نے جان بوجھ کر ترقی کے حق سے محروم رکھا مگر وزیراعلی عثمان بزدار دور دراز علاقوں میں جاکر عوام کے مسائل جاننے اور انکے حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

Comments are closed.