باغی ٹی وی : عراقی وزیر دفاع کی وزیرخارجہ سے ملاقات ، اہم امور پر بات چیت
عراق کے وزیر دفاع ، جمعہ اناد سعدون نے آج وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
وزیر خارجہ قریشی نے عراقی وزیر دفاع کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی طرف سے عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو سراہا ۔ دونوں وزرا نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنے پر اتفاق کیا
دونوں ممالک کے مابین متوقع اعلی سطحی تبادلے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ عراقی وزیر دفاع کے اس دورے سے دفاعی پیداوار کے شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون میں مدد ملے گی۔
دونوں وزرا نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ قریشی نے عراق کی خودمختاری ، سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان اور عراق کے درمیان مشترکہ اعتقاد ، اقدار اور ثقافت کی گہرائی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی اور کثیر جہتی سطح پر تعاون کرتے ہیں۔
عراقی وزیر دفاع چار روزہ پاکستان پر ہیں۔ امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون کو تقویت ملے گی۔








