وباء کے بعد اصل کھیل شروع ہوگا، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان
باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف صحافی اور سینئر اینکر مبشر لقمان کو طرہ امتیاز حاصل ہے کہ کرونا وائرس جیسی اس وبائی مرض کا شروع دن سے پیچھا کر رہے ہیں اور اس وباء کے بارے پائے جانے والے خدشات ، اثرات اور ممکنہ نتائج پر اپنی ماہرانہ رائے دیتے آئے ہیں. ان کے تجزیوں نے ہمیشہ ثابت کیا کہ جس چیز کی پیش گوئی کی وہ سچ ثابت ہوئی.
مبشر لقمان نے اپنے  آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ حالیہ ویڈیو میں کورونا وائرس وبائی مرض پر قابو پانے کے بعد عالمی معیشت کی ایک  ممکنہ طور حقیقی تصویر پیش کی ہے۔جس سے نبرد آزما ہونا اصل چیلنچ ہے .
مبشر لقمان  نے وائرس کے پیدا ہونے والے آفٹر شاکس پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  آنے والے دنوں  میں پوری دنیا کے سامنے  تباہ شدہ  معیشت سب سے اہم مسئلہ ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کا معاملہ دیکھیں جہاں مارچ کے مہینے میں تقریبا7 لاکھ افراد کو ملازمت سے محروم کردیا گیا تھا اور پچھلے ہفتوں میں بے روزگاری کی وجہ سے تقریبا 10 ملین امریکیوں نے انشورنس کی درخواست کی تھی۔ اگر یہ امریکہ میں ہوا ہے تو پھر دوسرے ممالک کی کیا بات کریں جو معاشی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہیں
انہوں نے کہا کہ ذرائع کے مطابق ، وائرس کی وجہ سے چین میں تقریبا 5 ملین کمپنیاں بند ہوچکی ہیں ، عالمی سطح پر بہت سے کاروبار دیوالیہ ہوچکے ہیں ، اسٹاک مارکیٹس کریش ہوچکی ہیں ، اس کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں افراط زر اور تیل کی قیمتوں میں کمی کا خدشہ ہے۔ سعودی عرب ، روس اور تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مابین عالمی منڈی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
مبشر لقمان نے ہمیں حقیقی چیلنج کے بارے میں تیار کرتےہوئے کہا کہ اصل مسئلہ اس بیماری کے خلاف جنگ لڑنا نہیں ہے بلکہ جو بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے بعد معاشی ابتری ہے اس پر پابو پانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومتیں امدادی پیکجوں کی مدد سے اپنے شہریوں کی مدد کے لئے کوشاں ہیں ، تاہم ، بہت سارے کاروبار تباہ ہورہے ہیں اور دوبارہ کھڑے ہونے میں وقت لگے گا۔معیشت کے اس چینلچ سے نمٹنا اصل مسئلہ ہے.








