وڈھ بازار کے قریب ٹوریسٹس واپس کراچی جاتےہوئےلوٹ لیےگئے
ڈاکووں نے اسلحے کی زور پر تین موٹر سائیکل اور قیمتی سامان چھن کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
کراچی ٹھٹہ سندھ سے مولہ چٹوک پکنک منانے کے بعد واپسی جانے والے پارٹی وڈھ بازار کے قریب حبیب ہوٹل پر آرام کے لیےروکے تھے کہ مہمان مسافروں پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلح تان کر ان سے تین عدد 125 موٹر سائیکل نیو ماڈل اور ان کے قیمتی سامان چھن کر آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
وڈھ سٹی کے اندر پولیس کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے چند ماہ کے دوران درجنوں شہریوں کو وڈھ بازار سٹی ائریا سے ان کے موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم کیا گیا.
پولیس تھانہ وڈھ کے زمہ داروں کے مطابق تھانہ میں نفری نہ ہونے کے برابر ہے.