وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں بارش اوربرفباری سے50سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے،حادثات میں 47افرادزخمی اور55سےزائد مکانات تباہ ہوئے،پاک فوج کے ساتھ مل کر ریسکیوآپریشن مکمل کریں گے،متاثرین کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اولین ترجیح ہے،

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا،پوری توجہ برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر ہے، متاثرین کو کمبل،گرم کپڑے اور اشیائے خورونوش فراہم کی جارہی ہیں،ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں،

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد61ہوگئی ہے،برفانی تودے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،حکومت سے امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،سڑکیں بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،

آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

Shares: