وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے

0
66

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر معروف عالم دین ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر انتقال کرگئے، ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر بھی تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر طویل عرصے سے علیل تھے جب کہ ان دنوں کورونا وائرس کے باعث کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔
بتایا گیا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر 1935ء میں ضلع ایبٹ آباد کے گاؤں کاکول کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے ، وہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ، مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان اور جامعہ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے رئیس تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر ڈاکڑ عبدالرزاق اسکندر انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا ہے کہ جید عالم دین اور جامعتہُ العلوم السلامیہ بنوریہ ٹاؤن کے مہتم اعلی مولانا عبدالرزاق اسکندر کے انتقال پر ذاتی طور پر رنجیدہ اور مغموم ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور دین کے لیے ان کی تمام خدمات کو قبول فرمائے، اللہ رب العزت پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے .
یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملک کے اکثر دیوبندی مکتب فکر کے دینی مدارس کی نمائندہ تنظیم ہے، اس کی بنیادی ذمہ داریوں میں دینی مدارس کی حفاظت، رجسٹریشن، ترقی ، نصاب سازی، امتحانات اور ڈگری سے منسلک معاملات ہیں، تنظیم کے سیکٹری جرنل قاری محمد حنیف جا لندھری ہیں ، اس ادارے کی ذمہ داریوں میں مدارس کی رجسڑیشن، نصاب سازی اور تعلیمی نگرانی کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے امتحانات کا انعقاد اور اسناد جاری کرنے کی زمہ داری ہے۔

Leave a reply