وفاقی حکومت نے ملک بھرکیلئےرمضان پیکج دیا ، سندھ نے کیا کیا ، فیصل سبزواری

باغی ٹی وی :رہنماایم کیوایم فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پر ہمارااصولی موقف تھا،، آٹے،چینی سمیت دیگراشیا کی قیمتیں کنٹرول کرناوفاقی حکومت کاکام نہیں،

قیمتیں کنٹرول کرناکمشنرزاوردیگرحکام کاکام ہے،سندھ حکومت کوچاہیےکولوگوں کورعایتی نرخوں پراشیائےخورونوش دے، وفاق نےملک بھرکیلئےرمضان پیکج کا اعلان کیاہے،سندھ حکومت نےرمضان میں کوئی ریلیف پیکج نہیں دیا،

بہاری لوگوں نےاس وقت پاکستان کاساتھ دیاجب آپ مخالفت کررہےتھے،قائداعظم کےساتھ بہاری کھڑےتھے،یہ ریاست کاظلم ہےکہ اب تک بہاریوں کوشناختی کارڈنہیں ملا،

وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے میں انتظار نہیں کرنا بلکہ فوری اگلی مردم شماری کرانی ہے۔ ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہو جائے گا۔ نئی مردم شماری کا عمل مارچ 2023ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھی مانتا ہے کہ نئی مردم شماری ہونی چاہیے۔ پچھلی مردم شماری پر سیاست، سیاست کھیلی جا رہی تھی اور کہا گیا کہ مٹی پاؤ، اگلی حکومت پر ڈال دو۔

اسدعمر نے کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پرانتخابات کرائے جاتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے جو تحفظات، وہ ہمارے بھی ہیں۔ پچھلی مردم شماری کو کیسے ٹھیک کرنا ہے؟ کوئی طریقہ کار بھی بتا دے۔ نئی مردم شماری کے علاوہ علاج ہی کوئی نہیں ہے۔ نئی مردم شماری کے لیے بجٹ میں پیسے رکھیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف مردم شماری ہوگی تو شکوک وشہبات پیدا نہیں ہونگے۔ جن صوبائی حکومتوں نے مردم شماری کروائی، وہی سوال اٹھا رہے ہیں۔ شفافیت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Shares: