وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے : خرم شیر زمان
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پیسوں سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کو جھوٹ بول کر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ مردم شماری کا مسئلہ متنازع بنایا جارہا ہے، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں کروانا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں، ہزاروں کی تعداد میں موبائل فونز اور گاڑیاں روزانہ چھینی جا رہی ہیں، کراچی کا سیف سٹی پراجیکٹ کہاں گیا ؟
پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ اے آئی جی اور آئی جی دفتر سے باہر نکلتے ہی نہیں، 30 فیصد وارداتوں میں کمی پر آئی جی اور اے آئی جی خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں، کراچی میں جتنا اسٹریٹ کرائم ہو رہا ہے دنیا میں اتنا نہیں ہوتا۔