وزیر زراعت اسماعیل راہو کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ کا ردعمل

اسماعیل راہو نے محکمہ زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اسماعیل راہو کی سرپرستی میں سندھ کے سو سے زائد ٹیوپ ویلز غیر فعال ہیں، پی پی نے ڈاکوؤں کے معاملے سے عوام کا دہیان بھٹکانے کیلئے پانی پر ڈرامہ شروع کیا ہے ،
وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے۔

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ نے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کے بیان پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسماعیل راہو نے محکمہ زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اسماعیل راہو کی نالائقی کے باعث این ڈی ایم اے نے فصلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا اسماعیل راہو کی سرپرستی میں سندھ کے سو سے زائد ٹیوپ ویلز غیر فعال ہیں ٹیوب ویلیز کی مشنری یا تو چوری ہوگئی یا خراب پڑی ہیں عملہ آج بھی گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر موصوف کی صبح جھوٹ سے شروع ہوکر رات بھی جھوٹ پر ختم ہوتی ہے، اسماعیل راہو جیسے جعلی جیالوں کی وجہ سے پی پی نے اپنی اصل پہچان کھودی ہےسندھ کے کسانوں کا اصل دشمن اسماعیل راہو ہے، وزیر زراعت کی وجہ سے سندھ میں کھیتی کا عمل سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، سندھ کے کسانوں پر پی پی کے شیطان سوار رہتے ہیں ۔پی پی نے ڈاکوؤں کے معاملے سے عوام کا دہیان بھٹکانے کیلئے پانی پر ڈرامہ شروع کیا ہے ۔جلد سندھ کو پی پی کے شیطانوں سے آزاد کروائیں گے وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے 14 سال سے پی پی نے سندھ کے عوام کا استحصال کیا عمران خان نے ان تمام کرپٹ حکمرانوں کی منفی سیاست کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

Shares: