وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،14 نکاتی ایجنڈا جاری

باغی ٹی وی : وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں لیگل ٹیم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی آپشنز سے آگاہ کرے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ کو ملک بھر میں حالیہ سیلابی صورتحال اور نقصانات پر بریفنگ دی جائے گی۔ چیرمین سی ڈی اے کابینہ کو مارگلہ روڑ پر تجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دیں گے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے کی جائے گی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی

کابینہ منظوری کے بغیر سرکاری تقرریوں سے متعلق کابینہ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ بینکنگ کورٹ تھری کراچی کے جج محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان پٹرولیم بورڈ لمیٹڈ کے انتخاب کے لئے ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کی منظوری دی جائے گی۔ منشیات کے دواؤں اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کا متعلق معاملہ کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ نیبپرا کی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے کی جائے گی۔ کابینہ کی کمیٹی برائے صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی.

اجلاس میں کابینہ کو ملک میں حالیہ سیلاب اور طغیانی سے ہونے والے نقصان پربھی بریفنگ دی جائے گی ۔ کابینہ کو 60 میٹرک ٹن گندم کی درآمد اور چینی کی درآمدپر بات بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس میں مارگلہ روڑ پرتجاوزارت کے خلاف آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اسلام آباد ،لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ۔

کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے کا معیار اور وقت کا تعین کیا جائے گا ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کابینہ کو کابینہ منظوری کے بغیر تقرریوں سے متعلق آگاہ کریں گے ۔ وفاقی کابینہ اقتصادی کمیٹی کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ، کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے کی جائے گی ، کابینہ کی کمیٹی برائے صنعتی اصلاحات کے 27 جولائی اور 13 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ، بینکنگ کورٹ تھری کراچی کے جج محمد سعد قریشی کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دی جائے گی ۔

Shares: