وفاقی کابینہ کا کب ہوگا اجلاس اور کیا ہو گا ایجنڈا ، اہم خبر
وفاقی کابینہ کا کب ہوگا اجلاس اور کیا ہو گا ایجنڈا ، اہم خبر
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کرلیا.وفاقی کابینہ کےاجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری دیا گیا.اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی.قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی.وفاقی کابینہ کےایجنڈے میں سی ڈی اے کی تنظیم نو شامل ہے .بجلی سے چلنے والی گاڑیو ں سے متعلق پالیسی ایجنڈے میں شامل ہے.نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہو گی.
کابنیہ کےسابقہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے ڈینگی پھیلنےکی صورتحال پربھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیاتھا انہوں نے کہاکہ ڈینگی کےانسداد کے لیے بروقت انتظامات کیوں نہیں کیےگئے، وزیراعظم کی طرف سے انسداد ڈینگی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں،نادرا کے مالی سال 2019کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے
میجر جنرل عامر مجید کے بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری دی جائے گی
ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میںشکایت درج کروا دی