وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےماسک فار آل کمپین کا اجراء کر دیا
باغی ٹی وی : سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے دی چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان پانچ ملین ماسک تقسیم کرے گی ۔یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا مظہر ہے ۔ماسک کے ساتھ ساتھ دستانوں کے استعمال کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے ۔
کیپ(CAP) کی جانب پانچ ملین ماسک تیار کر کے ملک کے طو ل و عرض میں تقسیم کرنے کی کاوش کو سراہتا ہوں ۔ عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ سینیٹر شبلی فراز
ہمارے وسائل محدود ہیں ،ہمیں احتیاط کرکے نہ صرف اپنا خیال رکھنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ کرنا ہے ۔سب نے ایک مٹھی ہوکر اس وباء کو شکست دینی ہے ۔
شبلی فراز ماسک فار آل کمپین کا افتتاح کرتے ہوئے pic.twitter.com/WGk8PxU8ep
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 11, 2020