تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت صوبائی وزرا تعلیم کا اجلاس جاری

0
40

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت صوبائی وزرا تعلیم کا اجلاس جاری

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرا تعلیم کا اجلاس جاری ہے، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی وزرا تعلیم شریک ہیں۔

کانفرنس میں تمام صوبے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے، پنجاب سے مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں تجاویز دیں گے، وزیر تعلیم سکول پنجاب مراد راس سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کے حوالے سے تجویز دیں گے، پہلے مرحلے میں دسویں سے پانچویں تک کلاسیں لگانے کی تجویز دی جائے گی، دونوں ڈیپارٹمنٹ ادارے کھولنے کے حوالے سے تیار کردہ ایس او پیز اور گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، صوبائی وزرائے اعلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین، سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک ہوںگے، کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، این سی او سی کورونا کے اعدادوشمار پر بریفنگ دے گی۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صوبائی حکومتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تجاویز اور ایس او پیز پر بریفنگ دیں گے، قومی رابطہ کمیٹی تجاویز کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

تعلیی ادارے کھولنے کے معاملے پر وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

Leave a reply