وفاقی وزیر براء سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دفتر آمد،
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا،سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر بلال غفار پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی دعا بھٹو،راجہ اظہار ،ارسلان تاج، اور دیگر اراکان اسمبلی بھی موجود۔
شبلی فراز نے اراکین اسمبلی سے ملاقات کی،حلیم عادل شیخ کہتے ہیں ہم شبلی فراز کو سندھ اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا چاہتے ہیں سندھ بھر میں مزید وفاقی وزراء کے دورے ہونے چاہیے، سندھ کے اراکین اسمبلی بغیر ہتھیار کے لڑائی لڑ رہے ہیں۔
میرے لیے اعزاز کی بات ہے آج آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں سندھ میں مضبوط اور عوامی اپوزیشن موجودہے۔
سندھ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور اراکین کےہمراہ دورےکریں گے۔وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو رلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔








