وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ریلوے ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ہے، ہسپتال میں زیر عللاج مریضوں کی عیادت بھی کی ہے، ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ہے، اس موقع پر ڈویژنل سپرانٹنڈنٹ ریلوے (راولپنڈی ڈویژن) انعام اللّٰہ اور دیگر ڈویژنل افسران بھی موجود تھے.
ریلوے ہسپتال انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو ہسپتال میں کام کرنے والے ریلوے ملازمین کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ہے.
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلے میں ریلوے ہسپتال اور ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں پودے لگائے جائیں گے، اس موقع پر وفاقی وزیر نے خودپودا لگا کر مہم کا آغاز کیا ہے.
وزیراعظم کے مشن کو لے کر ہر ادارے میں شجرکاری مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے، ہر ادارہ گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت پودے لگا رہا ہے، عوام کو پودے لگانے کی اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے.