وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے سربراہ منتخب.

وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر کو ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی فورم پر پاکستان بڑا عزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ سیّد نوید قمر کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب کیا گیا جس کیلئے 90 فیصد سے زائد ووٹ پاکستان کے حق میں پڑے۔ پارلیمنٹیرینز پی جی اے کی صدارت پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز قرار دی جارہی ہے جس کیلئے ووٹنگ بیونس آئرس میں ہوئی۔ دنیا کی 140 پارلیمنٹس سے منتخب 133 اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے ارجنٹائن کی سینئر پارلیمنٹرین مارگریٹا اسٹوبلزر کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کیا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ سیّد نوید قمر نے امن، جمہوریت، آبادی کے مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے عزمِ مصمم کا اظہار کیا ہے جبکہ پارلیمنٹرینز پی جی اے عالمی پالیسی سازی کیلئے روابط کو فروغ دیتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری سیّد نوید قمر نے کہا کہ پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، ہم قازقستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ستمبر کے دوران اپنی ایک ورچؤل ملاقات میں سیّد نوید قمر نے قازقستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر برائے تجارت سیرک زمنگرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Shares: