وفاقی وزارت انسانی حقوق کے تحت تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

کراچی ۔ 23 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزارت انسانی حقوق، سماجی تنظیم ہینڈی کیپ انٹرنیشنل اور صوبائی ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹز کے اشتراک سے سندھ میں متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران کےلئے خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ماہرین ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق اسلام آباد شہزاد احمد خان، ریجنل ڈائریکٹر وزارت انسانی حقوق کراچی اقبال پاشا شیخ، ڈپٹی سیکریٹری محکمہ ایمپاورمنٹ پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز ذوالفقار علی جھمٹ نے شرکاء کو خصوصی افراد کے حقوق کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی آگاہی دی ۔ خصوصی افراد کے بین الاقوامی معاہدہ کے تحت ان کے حقوق کے حوالے سے شرکاء نے سیر حاصل بحث کی ۔ شرکاء کی استعداد کار بڑھانے کےلئے حکومت کی قومی و بین الاقوامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ و فروغ کےلئے یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام تھا ۔

Shares: