ٹھٹھہ:گھارو شہر کے قریب مین قومی شاہراہ پرمسافر ویگن کو آگ لگ گئی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ ) گھارو شہر کے قریب مین قومی شاہراہ پر تہیم گوٹھ اسٹاپ پر مسافر ویگن کو آگ لگ گئی، مسافر ویگن کراچی سے ٹھٹھہ آرہی کہ سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھی ، تمام مسافر محظوظ رہے جبکہ ویگن مکمل جل کر خاکستر ہو گئی

فائربریگیڈ کی گاڑی آگ کو بجھانے کیلئے وقت پر نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے ویگن مکمل جل گئی، واضح رہے کہ کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ٹنڈومحمد خان شہروں کی طرف جانے والی مسافر ویگنوں میں گیس سیلینڈر لگے ہوئے ہیں جن میں غیرقانونی طور پر قائم ایل پی جی گیس کی دکانوں سے گیس بھروائی جاتی ہے جس وجہ سے متعد بار گاڑیوں کوآگ لگنے کےواقعات رونما ہو چکے ہیں

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئی ایکشن لینے کے لیئے تیار نہیں ہے،ٹھٹھہ میں سیکرٹری آرٹی اے کی غفلت، نااہلی اور رشوت خوری کی وجہ سے ویگنوں سے گیس سیلینڈر نہ اتارنے کی وجہ سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سندھ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،

Leave a reply