وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا
لاہور : وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے جدائی کا فیصلہ کرلیا . اطلاعات کے مطابق محمد عامر کے بعد وہاب ریاض کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے متعلق چیئر مین کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آگاہ کردیا ہے.
دوسری طرف ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔وہاب ریاض اس وقت کینیڈا میں ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے واپسی کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ وہاب ریاض نے اپنے دس سالہ کیرئیر میں 27 میچ کھیل کر 83 شکار کئے ہیں۔ ان کی بہترین باو لنگ 83 سکور دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں جبکہ تین مرتبہ چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی تھی کہ محمد عامر کے بعد وہاب ریاض،حسن علی و دیگر کھلاڑی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔اس ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کب ہوگا آنے والے چند دنوں میں اس کا پتہ چل جائے گا