لاہور کے مقامی کالج میں منعقد ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ میں اپنی کرکٹ پر فوکس کررہا ہوں مجھے کیمپ میں نہیں بلایا تو میں بولنگ چھوڑ تو نہیں دوں گا، میں روزانہ کی بنیاد پر بولنگ پریکٹس کرتا ہوں،
انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے درخواست ہے کہ کیمپ میں بلایا جائے اگر کیمپ میں بلایا جاتا ہے تو میں اچھے انداز سے پریکٹس کرسکوں گا اور کیمپ میں آدھا گھنٹہ بولنگ کرنے کا فائدہ بھی ہوگا کیونکہ کیمپ میں بولنگ کرنے سے ردھم اور فارم حاصل کرنے کا بہترین موقع ملتا ہے ایک سوال کے جواب میں 2023 ورلڈ کپ کے بارے میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کے لیے ابھی سے فوکس کرنا ہوگا.جس کے لئے مزید محنت درکار ہے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت میں ہمیں تجربہ کار کھلاڑیوں پر انحصار کرنا ہوگا،جسکی کمبی نینشن تیار کرنے کے لئے سلیکٹر کو ابھی سے ساچنا چاہئے،

Shares: