پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور فیملی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، وہاب ریاض ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،بولے،انٹرنیشنل لیگز کھیلتا رہوں گا ،شین واٹسن کیخلاف میری زندگی کا بہترین اسپیل تھا،یادیں رہ جاتی ہیں ہمیشہ یادوں کیساتھ جیتا رہوں گا، کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، جہاں تک کوچنگ کی بات ہے یہ فیصلہ پی سی بی کا ہوگا، 1992 کے ورلڈکپ کو کبھی نہیں بھول سکتے،شعیب اختر کے ساتھ میرا کوئی مقابلہ نہیں،
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بڑا اعلان کیا انہوں نے لکھا کہ ایک ناقابل یقین سفر کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، میری فیملی، کوچز، مینٹورز، ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کی فرنچائز کرکٹ کی دنیا میں دلچسپ وقت آنے والا ہے۔
🏏 Stepping off the international pitch
🌟 After an incredible journey, I've decided to retire from international cricket. Big thank you to PCB, my family, coaches, mentors, teammates, fans, and everyone who supported me. 🙏
Exciting times ahead in the world of franchise…
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 16, 2023
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے دوسرے سیزن میں نظر آئیں گے،شاہین شاہ آفریدی کا ڈیزرٹ وائپرزکےساتھ معاہدہ ہوگیا ہےنشاہین شاہ آفریدی ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے، فاسٹ باؤلر کا اس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ 3 سال کے لیے ہوا ہے وہ لیگ میں شرکت کے حوالے سے پُر جوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یو اے ای میں پاکستانی شائقین بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ان کی ٹیم کو بھی سپورٹ کریں گے۔