ڈاکٹر سارہ قتل کیس، ملزم کی ضمانت منظور

ملزم شان سلیم کیس کے ٹرائل میں تاخیر کی وجہ بنے تو ضمانت واپس لی جا سکتی ہے
0
50
crime

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سی ویو سے ڈاکٹر سارہ کی لاش ملنے کے کیس میں ملزم شان سلیم کی ضمانت منظور کر لی

عدالت نے ملزم شان سلیم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں کیس نمٹانے کی ہدایت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم شان سلیم کیس کے ٹرائل میں تاخیر کی وجہ بنے تو ضمانت واپس لی جا سکتی ہے

ملزم کے وکیل ثاقب نے عدالت میں کہا کہ کہ متوفیہ نے خودکشی کی تھی ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، دوران سماعت پراسیکیویشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر ڈاکٹر سارہ کے قتل کا الزام ہے مدعی مقدمہ نے ملزم کو نامزد کیا ملزم نے دفتر میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو ڈیلیٹ کی تھی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 18 اپریل کو ملزم کی ضمانت مسترد کر دی تھی، پولیس نے عدالت میں کہا کہ 6 جنوری 2023 کو ڈاکٹر سارہ کی لاش سی ویو دو دریا سے ملی تھی، متوفیہ کے اغواء اور قتل کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج ہے

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

شاہنواز امیر نے پولیس کو ڈمبل کا بھی بتایا جو صوفے کے نیچے چھپایا ہوا تھا،

واضح رہے کہ سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی سارہ کی لاش گنکالی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی ہوئی، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔ مقتولہ محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی اور جانوروں کی ڈاکٹر تھی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہناتھا کہ ڈاکٹر شان نے مقتولہ کو2 لاکھ روپے قرض دیے تھے جس کے بعد اسے بلیک میل کر کے جنسی تعلق پر مجبورکیا گیا۔ سارہ پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکی تھی۔ سارہ کی شناخت ان کے بیگ سے ملنے والے شناختی کارڈ سے ممکن ہوئی۔اہل خانہ نے خودکشی کے امکان کو مسترد کیا ہے۔

Leave a reply