وہاج کے ساتھ کس اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا تھا ؟‌

بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے
wahaj ali

اداکار وہاج علی جو اس وقت تمام فلم میکرز اور ڈرامہ ڈائریکٹرز کے ہاٹ فیورٹ بنے ہوئے ہیں ، ان پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے ساتھ بڑی ہیروئنز کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں ، اس بات کا انکشاف نجی کمپنی و جریدے کے مالک راحیل رائو نے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہے میں بہت حیران ہوتا ہے ان لوگوں پر جو جب کوئی مشہور نہ ہو اس کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیں اور جب وہ مشہور ہوں تو ان کے ساتھ کام کرنے لگ جائیں. انہوں نے کہا کہ وہاج علی جب بہت مشہور نہیں تھے تو ایک مشہور ہیروئین کو ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا.

اب وہی ہیروئین وہاج کے ساتھ کام کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ”بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے”. یاد رہے کہ وہاج علی کے دو ڈرامے جو ایک ساتھ آن ائیر ہوئے، تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا ، میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے، عید الاضحی پر ان کی فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس کے علاوہ بھی وہاج علی اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے سپر سسٹار بنے ہوئے ہیں امید کی جا رہی ہے فلم کی ریلیز کے بعد وہ بڑی سکرین کے بھی سپر سٹار بن جائیں گے.

میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

سوشانت سنگھ میرے بھائیوں جیسا تھا منوج باجپائی

ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

Comments are closed.