وہاج علی کی انسٹاگرام پر فالوز کی تعداد تین ملین ہوگئی

0
33

اداکار وہاج علی کے نام کا آج کل طوطی بول رہا ہے. وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں، ان کے اس وقت دو ڈرامے ، تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا آن ائیر ہیں دونوں ڈراموں میں‌ان کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ان کی فالورز کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں، ان کی شہرت جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے ویسے ہی ان کے فالورز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. وہاج علی نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کرلیا،اداکار کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 30لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔وہاج علی نے

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی مداح بھی ان کے فالوورز کی تعداد میں اضافے کا جشن منارہے ہیں۔اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی بچوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ یہ حوصلہ افزائی کا خوبصورت انداز ہے جو مجھے اب تک ملا ہے ،تاہم میں ان بچوں کے لیے پاکستان کی طرف سے بھارت کو شکریہ کا کوئی تحفہ بھیجنے سے قاصر ہوں لیکن میں دل کی گہرائیوں سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔

Leave a reply