وہاج علی کس سینئر اداکار سے متاثر ہیں ؟

نعمان اعجاز کے ساتھ میں ایک ڈرامہ کر رہا ہوں
0
38
wahaj ali 1

نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار وہاج علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ میں‌نعمان اعجاز کی اداکاری سے بہت متاثر ہوں. میں ان کو اداکاری کرتا دیکھتا ہوں تو ایسا گمان ہوتا ہے جیسے یہ حقیقت ہے اداکاری نہیں ہے،. نعمان اعجاز کے ساتھ میں ایک ڈرامہ کر رہا ہوں ، اس میں ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع میسر آ رہا ہے. میں ان سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوں. انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز اپنے سے جونئیرز کے ساتھ بہت ہی شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں.

سیٹ پر ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے وہ باپ ہیں ، ”انہوں نے ہمیشہ پیار سے بلایا اور سمجھایا ہے”، وہ ہمارے ملک کے کسی بھی بڑے فنکار کا مقابلہ کر سکتے ہیں ، ان جیسے اداکار یقینا ہماری شوبز انڈسٹری کا سرمایہ ہیں. یاد رہے کہ وہاج علی آج کل بہت مقبول ہیں اور ان کی اداکاری سے بہت سارے نئے لوگ متاثر ہیں لیکن وہ نعمان اعجاز کی اداکاری سے متاثر ہیں . وہاج علی کی حال ہی میں فلم بھی ریلز ہوئی ہے تیری میری کہانیاں، اس میں انہوں نے مہوش حیات کے ساتھ کام کیا ہے، مہوش اور وہاج کی جوڑی کو بہت سراہا جا رہا ہے.

ٹک ٹاکر ہونے کی وجہ سےلوگ ہلکا لیتے تھے رومیصہ خان

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

Leave a reply