اداکار وہاج علی جو آج کل شائقین کے فیورٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ وہ اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے. وہاج علی نے سوشل میڈیا پر ایک مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اور سجل علی بہت جلد ایک ڈرامے میں آرہے ہیں ، مختصر سی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور سجل علی کے ڈرامے کی ہدایات کاشف نثار کی ہوں گی جبکہ تحریر بی گل کی ہو گی. وہاج علی نے کہا کہ سجل علی اور کاشف نثار کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر جوش ہوں.
وہاج علی نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ میرے ڈرامہ تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا کو جس طرح آپ سب نے پذیرائی دی ہے اس کے لئے میں کن الفاظ میں شکریہ ادا کروں نہیں جانتا. واضح رہے کہ وہاج علی نے بڑی سکرین پر بھی تیری میری کہانیاں کے زریعے اینٹری کر دی ہے. شائقین نے ان کو چھوٹی سکرین کے بعد بڑی سکرین پر بھی بہت پسند کیا ہے. تیری میری کہانیاں میں وہاج مہوش حیات کے ساتھ نظر آئے ہیں.