مریم بی بی ایسی خبریں دے سکتا ہوں جن سے زلزلہ آجائے: شیخ رشید کی مریم کو آخری وارننگ

0
48

لاہور:مریم بی بی ایسی خبریں دے سکتا ہوں جن سے زلزلہ آجائے: شیخ رشید کی مریم کو آخری وارننگ،اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نے ان پر چار حملے کیے ہیں اور وہ ایسی خبریں دے سکتے ہیں جن سے زمین آسمان کے قلابے مل جائیں گے اور سیاسی زلزلہ آجائےگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواشریف نے راحیل شریف کو خط لکھ کرکہاکہ آپ نے جمہوریت کی بڑی خدمت کی ہے، اب نوازشریف نے جنرل (ر) راحیل کے خلاف بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسلم لیگی پاک فوج کےخلاف نہیں ہوسکتا، آج ان کوعدالتیں بری لگتی ہیں لیکن نسیم حسن شاہ اور جسٹس قیوم کی عدالتیں اچھی لگتی تھیں۔وزیر ریلوے نے سوال کیا کہ مریم نوازبتائیں ان کے والد شدید بیمار تھے تو اسپتال کیوں نہیں گئے، یہ بارگین کررہے تھے اور اس میں بہت سارے اور بھی لوگ شامل ہیں۔

شیخ رشید نے مریم نواز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مریم مجھ پر چار حملے کرچکی ہیں، ایسی خبریں دے سکتا ہوں جن سے زمین آسمان کے قلابے مل جائیں گے اور سیاسی زلزلہ آجائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ ایک سال دس ماہ کی خاموشی کی وجہ اسلامی دوستوں سے مل کر بارگین کرنا تھا، یہ ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، یہ سارے بھارتی ایجنٹ ہیں۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نوازشریف اقتدار سے محرومی کا بدلہ ملک سےنہ لیں، وہ واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے، تیاری کریں، عدالتوں میں جواب دینا ہوگا، نوازشریف بتائیں مودی سےتنہائی میں کیا باتیں کیں، دشمن، منی لانڈرر، اور بھگوڑےکو خطاب کا حق نہیں ہوتا، اس کی جگہ جیل ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں پہلے انہوں نےآپ کو استعمال کیا، اب آپ ان کو استعمال کریں، اب بھی کہتا ہوں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف گٹھ جوڑ لندن میں ہورہا ہے جس کے سب سے بڑے محرک نواز شریف ہیں، وزیراعظم نے نوازشریف کا خطاب نشر کرنے کی اجازت دے کر غلطی کی، نوازشریف نے لسانیت، فرقہ پرستی اور دہشتگردی کے خلاف 24 سال سے لڑنے والی فوج کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، اب بیانیے کا نہیں عدالتوں میں صفائی دینے کا وقت ہے۔

وزیر ریلوے نے کہاکہ یہ خوفزدہ ہیں کہ مارچ میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گے، یہ استعفے دیں گے تو ہم الیکشن کرائیں گے اور خالی سیٹوں پر الیکشن ہوں گے تو یہ ٹاں ٹاں فش ہوجائیں گے۔

Leave a reply