ڈرامہ سیریل حادثہ کے خلاف سوشل میڈیا پر کافی مہم چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے نتیجے میں ڈرامے کو پیمرا نے بین کر دیا ہے، اس ڈرامے کے پرڈیوسر وجاہت رئوف نے اس پر ری ایکشن دیتے ہوئے کہا ہےکہ کسی بھی ڈرامے کو دیکھے بغیر صرف سوشل میڈیا پر چلنے والی چند جھلکیوں کی بناء پر تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا. ہم نے ڈرامے کی کہانی کو کسی بھی حقیقی واقعہ سے متاثر ہو کر نہیں بنایا ، انہوں نے انسٹاگرام پر سٹوری میں لکھا کہ ہم ریٹنگ حاصل کرنے والے لوگ ہوتے تو پھر روایتی کہانی بناتے ساس بہو کے جھگڑوں پر ڈرامہ بنا دیتے. ہم نے ہمیشہ ایسے موضوعات پر ڈرامے بنائے ہیں جن سے سوسائٹی میں شعور پھیلتا ہے.
”وجاہت روئوف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کریکٹر یا کہانی کے بارے میںآپ تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک اسکو مکمل طور پر دیکھ نہ لیں”. یاد رہے کہ پیمرا نے ڈرامہ سیریل حادثہ پر پابندی عائد کردی ہے، یہ پابندی عوامی ردعمل کو دیکھ کر عائد کی گئی ہے۔ ڈرامے کی کہانی پر شائقین کی جانب سے پیمرا کمپلینٹ سیل اور پیمرا سوشل میڈیا اکاونٹس پر شدید رد عمل آیا ہے۔ پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے معاملہ کونسل آف کمپلینٹس کو بھیج دیا گیا ہے۔ کونسل آف کمپلینٹس پیمرا ایکٹ اور پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی روشنی میں اسکا فیصلہ کریگی۔