مزید دیکھیں

مقبول

میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار...

22 سالہ طالبہ نے 18 کروڑ روپے میں اپنا”کنوارپن”فروخت کردیا

برطانیہ کی ایک 22 سالہ طالبہ نے اپنے کنوار...

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

کراچی: میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے...

شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ

ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانون عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ارض پاک کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے شہدا کی تصاویر تک کو نہیں بخشا، شر پسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کارکن منظم سازش کے ذریعے حملہ آور ہوئے،1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کے 6 طیاروں کو گرایا تھا، ایم ایم عالم کے اس نایاب جہاز کو بھی نہیں بخشا گیا،شہدا کی تصاویر پر پتھر برسائے گئے، ملکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، رہنما تحریک انصاف مراد سعید کی کارکنوں کو مشتعل کرنے کی آڈیو موجود ہے آڈیو میں مراد سعید بالکل واضح کہہ رہے ہیں اپنے اپنے اہداف پر پہنچنا ہے۔ شکلیں اور کرتوت سامنے ہیں پھر بھی کہتے ہیں یہ ہم نہیں

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ایک شخص کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے چاغی پہاڑ کا ماڈل بھی جلا دیا گیا، چاغی پہاڑ سے آپ کی کیا دشمنی تھی، ان واقعات پر ملٹری ایکٹ لگے گا ، مذاکرات ہم نے ختم نہیں کئے ختم انھوں نے کیے تھے اتفاق ہوچکا تھا کہ ایک ہی دن میں پورے ملک میں انتخابات ہوں گے۔ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں قانون کی حکمرانی سے مراد یہ ہے کہ ہر فرد ہر سیاسی رہنما قانون کی نظر میں ایک جیسا ہونا چاہیے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گذشتہ روز کے احتجاج کی نوبت کیوں آئی ؟ ملزم کو مہمان بنائیں گے تو لوگ احتجاج کرینگے ادب سے بات کرنا اچھی چیز ہے لیکن ڈاکو کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا ادب بے گناہ اور معصوم کے لیے ہے عمران خان جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانا چاہتا ہے 2017 سے کھیل شروع ہوا اشتہاری عمران خان منتخب وزیراعظم کے خلاف درخواست لے کر گیا ملک میں ماحول بنا اور سہولت کاری سے لاڈلے کو وزیراعظم بنایا گیا ہررٹ کو تکنیکی بنیاد پر خارج کیا گیا اب دو دن میں ضمانت ملتی ہے اب پھر الیکشن کو مینج کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ان حالات میں الیکشن ہونگے تو ان لوگوں کے شر سے کون بچے گا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کا سوشل میڈیا کھول لیں سب حقیقت سامنے آ جائے گی

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan