والد کا احترام تحریر: سمیرا جمال

والد وہ ہستی ہے جس کی شفقت کے سائے میں اولاد پروان چڑھتی ہے۔بچپن سے جوانی
میں پاؤں رکھنے تک اولاد اپنے باپ کی وجہ سے خود کو مضبوط اور محفوظ سمجھتی ہے ۔کیونکہ والد ہی وہ ہستی ہے جو دنیا کے تنام غم اور تکلیف کو خود میں پرو لیتا ہے مگر اولاد پہ آنچ نہیں آنے دیتا۔باپ ہی وہ ہستی ہے جو خود تو بھوکا رہ لیتا ہے مگر اولاد کی بھوک اس سے برداشت نہیں ہوتی،یہ وہ ہستی ہے جو مصائب و آلام کے تھپیڑوں کے سامنے اولاد کے لئے ڈھال بن جاتی ہے ‏۔باپ اولاد کے لئے سائباں ہوتا ہے ،پتہ اس وقت چلتا ہے جب یہ عظیم ،بے غرض ،محبت بھرا رشتہ دنیا میں آپکو اکیلا چھوڑ کے عدم سدھار جاتا ہے ۔تب احساس ہوتا ہے کہ آپ تو کڑی دھوپ میں بے سہارا کھڑے ہیں،وہ ہاتھ جو ہر تکلیف میِ آپکو تھام لیتے تھے،وہ جسم جو زمانے کے سامنےآپ کے لئے ڈھال بن جاتا تھا، وہ ساکت ہے تب آپ زندہ لاش بن جاتے ہیِں۔استدعا ہے کہ والدین کا احترام سیکھیں،ان کا خیال اسی طرح رکھیں جیسا انہوں نے بچپن نیں آپ کا خیال رکھا۔تب جا کے اس قابل ہوئے کہ بول سکیں یا چل سکیں ۔بولنے کے بعد وہی زبان اپنے والدین کے سامنے نہ چلائیں۔ ہمارا مذ ہب بھی والدن سے نرمی کے برتاؤ کا درس دیتا ہے ایک موقع پر باپ کا مقام بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باپ جنت کے بیچ کا دروازہ ہے، اگر تو چاہے تو اس دروازے کی حفاظت کر یا اس کو ضائع کردے۔
ایک اور جگہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ذلیل و رسوا ہوا، وہ شخص ذلیل و رسوا ہوا، وہ شخص ذلیل و رسوا ہوا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی، یا رسول اللہﷺ کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ماں باپ میں سے دونوں یا کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا اور پھر (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخلے کا حق دار نہ بن سکا۔“
۔بیٹی ہو یا بیٹا باپ کی شخصیت اولاد کے لئے آئیڈیل ہوتی ہے ۔مگر باپ بیٹی کا رشتہ ازل سے ہی بہت پیار اور انسیت کا رشتہ ہے باپ اور بیٹی کا رشتہ اللہ رب العزت نے بہت مقدس بنایا ہے اور اس رشتے کو بہت خوب صورت احساس سے نوازا ہے۔ بیٹیاں باپ کے آنگن کی رونق ہوتی ہیں۔باپ کا شفقت بھری تربیت بیٹیوں کے اندر زمانے کے تھپیڑوں سے نبرد آزما ہونے کی ہمت اور طاقت پیدا کرتی ہے۔
خوش قسمت ہے وہ اولاد جن کے والدین حیات ہیں اور وہ خدمت سے جنت کما رہے ہیں ،اور بدبخت ہے وہ اولاد جو بڑھاپے میں اپنے والد صاحب کو اپنا وقت دے کر دعاؤں سے اپنا دامن نہ بھر سکیں۔
آج زندہ ہیں تو ہتھیلی کا چھالا بنا کر رکھیں جب پردہ فرما گئے تو پھر زندہ لاشوں کی معاشرے کو کوئ ضرورت نہیں ۔
سب تو اچیاں سنگتاں یارو باپ دیاں
جیدے صدقے بندیاں قسمتاں آپ دیاں
باپ مرے تے سارے حوصلے ٹے جاون
پتر ، تیاں وچ مصیبتاں پے جاون
لوک پرائے کدی وی نیڑے لگدے نئیں
ٹر جاون جد باپ تے مڑ کے لبدے نئیں.😭

Comments are closed.