![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/11/Sarmad-Khoosat-father-600x337-1.jpg)
منجھے ہوئے ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ جن کی اس سال ریلیز ہونے والی فلم کملی نے دھوم مچا دی تھی انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے اردو بہت اچھی بولنی آتی ہے لیکن پنجابی زبان خاص اچھی بولنی نہیں آتی ، میں پنجابی زبان سمجھ لیتا ہوں تھوڑی بہت بول بھی لیتا ہوں لیکن مجھے عبور حاصل نہیں ہے. سرمد کھوسٹ نے کہا کہ میںنے ہمیشہ جو بھی کام کیا ہے اس کو میرے والد نے ایک ناقد کی نظر سے دیکھا اور اگر ان کو میرا کام پسند نہیںآیا تو انہوں نے صاف کہا کہ تم نے یہ چیز ٹھیک نہیں کی. میرے والد مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں
لیکن وہ کام کے معاملے میں باپ بن کر نہیںایک ناقد بن کر بات کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ میرے خاندان نے ٹی وی ریڈیو اور سٹیج کے لئے بہت خدمات دی ہیں میں انہی کی روایات کو آگے لیکر چل رہا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میرے دادا اور والد نےاچھا کام کیا اور ایسا کام کیا کہ جس کو آج بھی لوگ یاد رکھے ہوئے ہیں . یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹنوجوان نسل کے نمائندہ ڈائریکٹر ہیں گو کہ سرمد اداکار ی بھی کرتے ہیں لیکن ڈائریکشن میں انکو زیادہ شہرت ملی ہے.