معروف کامیڈین امان اللّٰہ کی بیٹی زرغون امان اللہ اور بیٹے معیز علی امان نے والد کی وفات کی خبروں کی تردید کردی

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امان اللہ وفات پا گئے ہیں تاہم زرغون نے اپنے ویڈیو پیغام میں والد کی صحت کے حوالے سے بتایا کہ وہ بیمار ہیں لیکن خیریت سے ہیں اُن سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائیں

زرغون نے بتایا کہ اُن کے والد کو سانس میں دشواری کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے جو اُن کے علاج کا ایک حصہ ہے لیکن وہ پہلے سے بیتر ہیں

زرغون نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں اس سردی کے موسم میں نمونیہ بھی ہوگیا تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگلے دو تین دنوں میں انہیں آئی سی یو سے کمرے میں شفٹ کردیا جائے گا

دوسری جانب امان اللہ کے بیٹے معیز علی امان نے بھی والد کی وفات کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں اور سوشل میڈیا کی بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں

امان اللہ کچھ دنوں سے گردوں اور سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں تاہم طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ امان اللہ وفات پا گئے ہیں تاہم اہل خانہ نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے

Shares: