سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو کو عدالت نے والد سے ملاقات کی اجازت دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، جج محمد بشیر کو جج ارشد ملک کے تبادلے پر تعینات کیا گیا ہے .

رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی نیب نے احتساب عدالت پیش کر دیا ہے، کیس کے انویسٹی گیشن افسر کی عدم موجودگی کے باعث عدالتی سماعت میں وقفہ ہوا ہے، دوران سماعت آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو عدالت پہنچ گئیں اور عدالت سے استدعا کی کہ انہیں والد سے ملنے کی اجازت دی جائے، عدالت نے آصفہ بھٹو کو والد سے ملاقات کی اجازت دے دی.

سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کی تھی، آصف زرداری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گیے ہیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی. نیب آصف زرداری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاونٹس کیس اور پارک لین کیس میں گرفتار کر رکھا ہے.

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

Shares: