ابھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم جن کی والدہ بھی مشہور اداکارہ ہیں ، رابعہ کلثوم سینئر اداکارہ پروین اکبر کی صاحبزادی ہیں. رابعہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ ان کے شوبز میں‌آنے کے شدید خلاف تھیں .شوبز میں آنے کی مخالفت کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے جس دور میں کام شروع کیا اس دور میں لڑکیوں کا شوبز میں آنا معیوب سمجھا جاتا تھا اس لئے ان کو کافی مشکلات کا سامنا رہا ، لہذا وہ نہیں‌ چاہتی تھیں کہ جن مشکلات کا سامنا ان کو کرنا پڑا انہی مشکلات سے میں بھی گزروں اس لئے ان کی یہ کبھی بھی خواہش نہیں‌ رہی کہ میں شوبز کا حصہ رہوں‌، میری والدہ کے میں اس فیصلے کا بھی احترام کرتی تھی

صرف اسلئے کہ ان کے اپنے تجربات ہیں اور وہ اپنے تجربات کی روشنی میں‌ ہی کسی بات سے مجھے منع کرتی تھیں. رابعہ کلثوم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب میری شادی ہو گئی تو میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ میں شوبز میں آنا چاہتی ہوں وہ مجھ سے کافی محبت کرتے ہیں اور میری خواہشات کا احترام کرتے ہیں‌ لہذا انہوں نے مجھے شوبز میں‌ آنے کی اجازت دیدی یوں میں شوبز میں‌آگئی. یاد رہے کہ رابعہ کلثوم اور اداکارصرحا اصغر کا ایک معروف یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں یہ دونوں اپنی ڈانس وڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں. رابعہ اپنے گانے خود کوریوگراف کرتی ہیں.

Shares: