والدہ کی وفات، شہباز شریف کی آج ہو گی رہائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ،شہبازشریف اورحمزہ آج 5 روز کے پیرول پر رہا کیےجائیں گے

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دوپہر 2 بجے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا،پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاوَن یا جاتی امرا جائیں گے ، بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائرویز کی پرواز BA0259 سے لاہور روانہ ہو گی۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں کل ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی ،مرحومہ بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کے لیے رسم قل بروز اتوار مورخہ 29 نومبر کو ہوگی

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اخترکا جسد خاکی ہفتے کو لاہور پہنچے گا،اسی روز بعد نماز ظہر شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں نمازجنازہ ادا کی جائیگی

ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ایئر پورٹ تک رسائی مانگ لی ، ن لیگ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایئرپورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،جس پر ضلعی انتظامیہ نے ن لیگ کی درخواست پر اجازت کیلئے وقت مانگ لیا

Shares: