ہالی ووڈ "واک آف فیم ستارہ” ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ڈینیئل کریگ

ہالی-ووڈ--واک-آف-فیم-ستارہ-ملنا-میرے-لئے-اعزاز-کی-بات-ہے-ڈینیئل-کریگ #Baaghi

ڈینیئل کریگ کو اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا ۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینیئل کریگ 2006سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں کریگ صرف007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکارہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے کریگ کا ستارہ راجرمور کے ساتھ رکھا گیا ہے، جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے جبکہ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے ہیں۔

ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اس ستارے کی نقاب کشائی سے پہلے ، کریگ نے کہا کہ مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا ، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔

جیمز بانڈ کی فلم” نو ٹائم ٹو ڈائے” کا 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس

ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹاٗم ٹوڈائی کورونا کی وجہ سے طویل انتظار کے بعد کل امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا نوٹائم ٹوڈائی کوناقدین کی جانب سے خوب تعریف ملی ہے برطانیہ میں ریلیز کے بعد اسے اب تک کی کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم کہا جا رہا ہے فلم نے "نو ٹائم ٹو ڈائے” نے ریلیز کے پہلے 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا-

ہالی وڈ کی ایک معروف شاہراہ پر 1958 سے نصب ان کانسی کے مخصوص ستاروں پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات ثبت کئے جاتے ہیں۔

اس واک آف فیم میں اداکاروں سمیت کئی موسیقاروں اور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے نام ہالی وڈ کی واک آف فیم نامی راہ گزر پر ہیں جو ہالی وڈ بلیوارڈ سے شروع ہوتی ہے اور وائن سٹریٹ پر ختم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔

دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہےڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

Comments are closed.