خیبر پختونخوا نگران حکومت کے صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے مختلف مقامات پر وال آف شیم بنانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے 9 مئی واقعات بارے وال آف شیم پر 9 اور 10 مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں اور شرپسندوں کی تصاویر لگانے کا کہا ہے کہ قوم ایسے ملک دشمنوں کو ہمیشہ یاد رکھے.
صوبائی نگران وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کو ریڈیو پاکستان، جی ایچ کیو اور جناح ہاوس پر حملوں کرنے والے شر پسندوں کے تصاویر وال آف شیم پر چسپاں کی جائیں گی، وال آف شیم ریڈیو پاکستان عمارت سمیت مختلف مقامات پر بنائی جائے گی، اور اس پر آنے والے اخراجات ذاتی طورپربرداشت کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف بینرز لگائے گئے تھے، اور مختلف جگہوں پر وال آف شیم بنائی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب؛ ذی الحج کا چاند نظر آگیا
عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل. وزیر دفاع کا عالمی ادارے کو انٹرویو
حکومت نے عام انتخابات کیلئے حتمی مشاورت کا فیصلہ کرلیا
سفر محفوظ بنانے کیلئے موٹروے پولیس مزید بہتر اقدامات کرے. صدر استحکام پارٹی
فیصلوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی. احسن اقبال
ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب
سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر وال آف شیم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بینرز آویزاں تھے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصویروں والے بینرز پر نعرے درج تھے، جب کہ اسلام آباد کچہری چوک روڈ اور اے ٹی سی کے باہر بھی مختلف بینرز اور پی ٹی آئی رہنماوں کی تصاویر والے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔