کافی ود کرن ایک ایسا شو ہے جس میں کرن جان بوجھ کر سلیبرٹیز سے ایسے سوال کرتے ہیں کہ ان کے جواب سے کنٹرورسی بنے. کرن جوہر نے اس شو میں ایک بار دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو مدعو کیا، کرن نے پریانکا چوپڑا سے پوچھا کہ آپ کے بازوپر جو ٹیٹو تھا وہ ابھی بھی ہے تو پریانکا نے کہا کہ یقینا ابھی بھی ہے. اس کے بعد کرن نے دیپیکا سے پوچھا کہ آپ نے آر کے کا ٹیٹو اپنی گردن پر بنوایا تھا وہ ابھی تک ہے تو دیپکا نے پہلے اسکا جواب دینا مناسب نہ سمجھا لیکن پھر کہا کہ جی ہاں ہے. کرن جوہر نے کہا کہ پوچھنا چاہا کہ آر کے سے کس کا نام
بنتا ہے ، تو اس پر دیپیکا نے پریانکا سے کہا کہ کیا میں اسکو تھپڑ مار سکتی ہوں جس کی تائید پریانکا نے بھی کی اور کہا کہ یقینا مارنا چاہیے. یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے. یاد رہے کہ دیپیکا اور رنبیر کپور کیرئیر کے آغاز میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے دیپکا نے رانبیر کی محبت میں اپنی گردن پر ان کے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا ، لیکن کبھی اس کی تصدیق نہیں کی تھی کہ انہوں نے یہ رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے.