بھارت کےساتھ کس طرح کے حالات چاہتےہیں:وزیراعظم عمران خان نے بھارتی نیوزایجنسی کوبتادیا

0
28
بھارت-کےساتھ-کس-طرح-کے-حالات-چاہتےہیںوزیراعظم-عمران-خان-نے-بھارتی-نیوزایجنسی-کوبتادیا.jpg #baaghi

ازبکستان:بھارت کےساتھ کس طرح کے حالات چاہتےہیں:وزیراعظم عمران خان نے بھارتی نیوزایجنسی کوبتادیا،اطلاعات کے مطابق بھارتی نیوزایجنسی اے این آئی کے نماندے کو وزیراعظم کے مختصرجواب میں مشکل میں‌ ڈال دیا

ذرائع کے مطابق اس دوران جب وزیراعظم تاشقند کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے تواسی وقت وہاں گیلری میں موجود بھارتی صحافی نے بڑی ہوشیاری سے بڑے حساس سوالات کردئیے

 

 

اس دوران صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے تو وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا ہم تو چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لایا جائے لیکن بھارت کی شدت اوردہشت گرد تنظیمیں رکاوٹ بن رہی ہیں

وزیراعطم نے اس موقع پر کہا کہ بھارت میں آرایس ایس جیسی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کو بھارت کےقریب نہیں آنے دے رہیں

ایک سوال پر جب صحافی نے پوچھا کہ کیا طالبان آپ کے کنٹرول میں ہیں تو وزیراعظم واپس مڑ چکے تھے اورانہوں نے کوئی جواب نہیں دیا

Leave a reply