غربت یا کچھ اور واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے گے

0
43

سرگودہا،46 اڈا (نمائندہ باغی ٹی وی )واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے لگے ،فیسکو صارفین ذلیل و خوار ،شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن لالیاں واقع 57 جنوبی کا حاضر ڈیوٹی ملازم مظہراقبال لائن مین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگا کر روزی روٹی کمانے میں مصروف ہے اور محکمہ سے مفت میں تنخواہیں بٹور رہا ہے شہریوں محمد یونس، ثمر جاوید ،آصف اقبال ،محمد عثمان اور طارق بھٹی نے ایکسین واپڈا ،چیف انجینئر فیسکو فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مظہراقبال اکثر اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے اور فیسکو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے

Leave a reply