ترنڈہ سواۓ خان sdo وابڈہ کو میٹر ریڈر کے خلاف اضافی یونٹ کی شکاٸت کرنا شہری کو مہنگا پڑ گا میٹر ریڈر نے غصہ میں آکر گھریلو وابڈہ کنکشن کاٹ دیا اور مزید اضافی یونٹ ڈالنے کی دھمکیاں
تفصیل کے مطابق ترنڈہ سواۓ خان کے شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میرا زاتی گھریلو واپڈہ میٹر ہے کچھ عرصہ سے میٹر ریڈر جس کا نام بجلی بل پر غلام یسین ہےبل میں اضافی یونٹ ڈال رہا تھا گشتہ ماہ 97 یونٹ اضافی ڈال دیے میں نے میٹر ریڈر کی آۓ روز کی حرکتوں سے تنگ آکر sdo سب ڈویژن گلشن اقبال فیصل خان کوراٸی کو شکاٸت کی اور بل درست کرکے دو قسط کر دی میں نے فوری طور پر بل ڈاکخانہ ترنڈہ سواۓ خان میں جمع کرا دیا شکاٸت کا میٹر ریڈر کو شدید غم و غصہ تھا گزشتہ روز2020 ۔10 . 28 کو میں گھر پر موجود نہ تھا میٹر ریڈرنے میرے گھریلو وابڈہ میٹر کا کنکشن کاٹ کنکشن کاٹنے کی وجہ پوچھی تو میٹر ریڈر نے کہا کہ 4 ماہ کا بل جمع نہیں کروایا اورمیرے خلاف sdo کو شکاٸت کیوں لگاٸی اور کہا کہ اب اس بار 300 سے زیادہ یونٹ ڈالوں گا جب ہزاروں روپے بل بھرو گے اور وابڈا آفس کے چکر پے چکر لگاٶ گے تو پتہ چلے گا کہ کسی ملازم کے خلاف کیسے شکاٸت کی جاتی ہےشہری نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اپنی ڈیوٹی اپنے فراٸض سے لا علم اپنے اختیارات کا ناجاٸز فاٸدہ اور زاتی رنجش پر واپڈہ کنکشن کاٹ کر دھمکیاں دینے والے اہلکارکو انکواٸری کر کے معطل کر کے قانونی کارواٸی کر کے انصاف فراہم کیا جاۓ