واپڈا پن بجلی کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ

باغی ٹی وی :واپڈا پن بجلی گھروں کی پیداوار پہلی بار ساڑھے 8ہزار میگاواٹ کی حد عبور کر گئی.واپڈا پن بجلی گھروں نے گزشتہ روز پیک آورز کے دوران نیشنل گرڈ کو 8 ہزار 757 میگاواٹ پن بجلی مہیا کی. پن بجلی کی یہ ریکارڈ پیداوار آبی ذخائر کی بلند سطح، ارسا کی ہدایت پر پانی کے زیادہ اخراج اور پن بجلی گھروں کے مؤثر آپریشن کے باٍعث ممکن ہوئی.

واپڈا پن بجلی گھروں کی تعداد 22جبکہ مجموعی پیداوار ی صلاحیت 9ہزار 389 میگاواٹ ہے.واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم، داسو پراجیکٹ اور مہمند ڈیم کے تین بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے..اِن منصوبوں کی تکمیل پر پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں ساڑھے 9 ہزار میگاواٹ مزید اضافہ ہوگا:
٭٭٭

Shares: