ریٹ سب کا ایک ،خرچہ اپنا اپنا ، بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

0
35

اسلام آباد:ریٹ سب کا ایک ،خرچہ اپنا اپنا ، بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،اطلاعات کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کو کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے 4 ماہ کے لئے مشروط طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، گھریلو ، کمرشل اور صنعتی صارفین کو 11 روپے 97پیسے فی یونٹ قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ، نواز شریف کے واپس نہ آنے کے لیے بہانے تراشنے شروع کردیئے…

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاور پلانٹس کو اربوں روپے کے کیپسٹی چارجز میں کمی لانے کےلئے ٹیرف تبدیل کیا،معاہدے کے تحت بجلی کی پیداوار نہ کرنے کی صورت میں بھی کیسپٹی چارجز کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے، سردیوں میں صارفین کی جانب سے بجلی کے کم استعمال کی وجہ سے اربوں روپے کی ادائیگی کڑا امتحان بن گیا۔

وزیراعظم پرکرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد،کن جرائم کے مرتکب ہوئے وزیراعظم عدالت…

کیسپٹی چارجز کی ادائیگی کے لئے صارفین کو سستی بجلی دیکر ریونیو اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا نے فروری 2020 تک سستی بجلی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ سال سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں کو سستی بجلی دی جائیگی جبکہ گزشتہ سال سے کم یونٹس استعمال کرنے والے سستی بجلی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے،مشروط کمی گھریلو ، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لئے کی گئی ہے۔

اُشنا شاہ ،احسن خان کے ساتھ”بندھے ایک ڈورسے“اہم خبر نے ہلچل مچادی

Leave a reply