پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ کی خالی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سینیٹ کی خالی نشست پر بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن شام 4بجے جاری کرے گا ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کےعاجز دھامرہ نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے پی پی اور ایم کیو ایم معاہدے کے نتیجے میں تمام امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وقار مہدی کے مقابلے میں اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیے پی پی پی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ جس سیٹ پر وقار مہدی سینیٹر منتخب ہوگئے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں نومنتخب سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، نجمی عالم، پیپلز لائرز فورم سندھ و کراچی کے صدور و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave a reply