fbpx

وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ

وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ ہوا ہے

وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ آج زمبابوے سے روانہ ہوں گے وقار یونس کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی آسٹریلیا داخلے کے لیے لازمی 14 روزہ قرنطینہ کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے

وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.